میرپورخاص،گھریلو ناچاکی پر4بچوں کی ماں نے جمڑاؤ کینال میں چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کر لی

میرپورخاص (شاھدمیمن) گھریلو ناچاکی کے باعث 4 بچوں کی ماں نے جمڑاؤ کینال میں چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کر لی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے کھان تھانے کی حدود میں واقع گاؤں پیر بخش بروہی کی رہائشی 4 بچوں کی ماں شمون کولہی نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاکی کے باعث جمڑاؤ کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی اطلاع ملنے پر ورثاء نے خاتون کی لاش کینال سے نکال لی جبکہ واقعے کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس کے مطابق واقعہ خودکشی ہے یا کسی اور پہلو سے جڑا ہوا ہے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



