تھرپارکر میں مختلف مقامات پرایک ہی روز5افراد کی مبینہ خودکشی

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)ضلع تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں ایک ہی روز کے دوران مبینہ خودکشی کے پانچ افسوسناک واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں بچوں اور نوجوانوں سمیت 5افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق تعلقہ ننگرپارکر کے گاؤں سوتلائی میں9سالہ کنئوری دختر ساجن کولہی،12سالہ امینہ دختر دھنجی کولہی اور مولچند نامی ایک شخص نے الگ الگ مقامات پر مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر مبينہ خودکشی کر لی۔ورثاء نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید تفتیش شروع کر دی۔تعلقہ ڈاہلی کے گاؤں مٹھڑیو چارن کے میگھواڑ پاڑے میں15سالہ اشوک ولد والم میگھواڑ نے گاؤں کے قریب مبینہ طور پر پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کے لیے آر ایچ سی کھینسر منتقل کر دیا، جہاں قانونی کارروائی جاری تھی۔ادھر تعلقہ ننگرپارکر کے گاؤں پاڑودڑھو میں23سالہ پرتاب ولد جوارو نے ٹھاکر گاؤں سے کچھ فاصلے پر جنگل میں ایک درخت سے رسی باندھ کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مبینہ خودکشیوں کی وجوہات جاننے کے لیے ورثاء اور دیگر متعلقہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button