ڈیپلو کے نوجوان کی لسّیو کے قریب جنگل میں مبینہ خودکشی

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) ڈیپلو شہر کے رہائشی 20 سالہ امریش ولد آچار میگھواڑ نے مبینہ طور پر اپنے نانا کے گاؤں لسّیو کے قریب جنگل میں درخت سے رسی باندھ کر پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان اکثر اپنے نانا کے گھر رہتا تھا۔



