بندکمروں میں فیصلےکرنے والے خیبرپختونخوا میں تجربےکر رہے ہیں،سہیل آفریدی

سوات(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں میں فیصلے کرنے والے خیبرپختونخوا میں تجربے کررہے ہیں۔سوات میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بند کمروں میں فیصلے کرنے والے خیبرپختونخوا میں تجربے کررہے ہیں، بند کمروں کے فیصلہ ساز اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لوگ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے بد دل ہو رہے ہیں،خیبرپختونخوا میں اب عمران خان کی پالیسی چلے گی۔دوسری جانب وزیر اطلاعات کے پی شفیع جان کا کہنا ہے کہ شہید سب کے سانجھے ہوتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا اس طرح بیان نہیں آنا چاہیے تھا، مولانا فضل الرحمان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفیع جان نےکہا کہ مولانا صاحب کو آپ ایک بیان پر غدار ڈکلیئر نہیں کرسکتےہیں، اب اس چیز کو بند کرکے آگے بڑھنا چاہیے اور یہ نوبت کیسے آئی؟ اس پر غور کرنا چاہیے۔



