عالمی سب میرین کیبل کی مرمت، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

پی ٹی سی ایل نے دوران مرمت انٹرنیٹ سروس میں عارضی خلل کا انتباہ جاری کردیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس میں عارضی خلل کا انتباہ جاری کیا ہے۔پی ٹی سی ایل کے مطابق 11 سے 18 مئی کے دوران عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کا کام ہوگا۔ اس دوران شام کے وقت انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے، سب میرین کیبل میں خرابی کی مرمت کا کام انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم کرے گا۔

 

مزید خبریں

Back to top button