پاکستان کا اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کے قیام کی جانب اہم قدم، وُڈ میکنزی کو اسٹڈی کا ٹھیکا

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان نے توانائی کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کے قیام کی فیزیبلٹی اسٹڈی کا باقاعدہ آغاز کردیا، جس کی قیادت کے لیے عالمی توانائی مشاورتی ادارے وُڈ میکنزی کو منتخب کرلیا گیا ہے۔

منصوبے کے آغاز کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کی۔ اجلاس میں فیزیبلٹی اسٹڈی کے دائرہ کار، مدتِ تکمیل اور مجوزہ ڈھانچے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ توانائی کا تحفظ قومی سلامتی سے براہِ راست جڑا ہوا ہے، اس لیے ملک میں اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کا قیام انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

حکام کے مطابق وُڈ میکنزی کو مسابقتی ٹینڈر کے ذریعے منتخب کیا گیا، جس کے لیے مجموعی طور پر 4 بولیاں موصول ہوئی تھیں۔

فیزیبلٹی اسٹڈی کے ذریعے ملک کی مستقبل کی توانائی ضروریات، ذخائر کے ممکنہ حجم، انفراسٹرکچر اور مجوزہ نظام کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button