آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل، خلیج عمان میں حملے کے بعد آئی ایم او کا اہم فیصلہ

تہران (جانو ڈاٹ پی کے) بین الاقوامی میری ٹائم تنظیم (آئی ایم او) نے آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے جہازوں کے انخلا کے لیے شروع کیا گیا خصوصی منصوبہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز کے مطابق یہ فیصلہ خلیج عمان میں ایک تجارتی جہاز پر حملے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انخلا کی کارروائی کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میری ٹائم تنظیم کا کہنا ہے کہ انخلا کے عمل کی عارضی معطلی کے دوران آبنائے ہرمز اور ملحقہ سمندری علاقوں کی سکیورٹی صورتحال کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے گا، جبکہ متعلقہ ممالک اور اداروں سے حفاظتی انتظامات کی تصدیق بھی حاصل کی جائے گی۔

آئی ایم او نے واضح کیا کہ حالات کا مکمل جائزہ لینے اور سکیورٹی اطمینان بخش ہونے کے بعد ہی جہازوں کے انخلا کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button