ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی رجحان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے )نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر کاروبار کا منفی رجحان  رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 1174 پوائنٹس کم ہوکر 169497 پر بند ہوا ہے۔

بازار میں 78 کروڑ شیئرز کے سودے 33 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن130ارب روپےکم ہوکر 18747 ارب روپے ہوگئی ہے۔

ادھر جاپانی اورکورین اسٹاک مارکیٹوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ برطانیہ اور فرانس کے شیئر بازاروں میں دوران ٹریڈنگ کمی کا رجحان نظر آیا۔

مزید خبریں

Back to top button