ایرانی مذاکرات کارامریکا سے ڈیل کیلئے سنجیدہ ہیں مگر حکومتی قیادت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،مارکو روبیو

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ ایرانی مذاکرات کار امریکا سے ڈیل کے لیے سنجیدہ ہیں۔
فوکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار موجودہ خرابی سے نکلنا چاہتے ہیں لیکن ایرانی حکومتی قیادت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ وہ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایرانی حکومتی قیادت ابھی مزید وقت لینا چاہتی ہے۔ ایران کی اقتصادی حالت بری ہے۔



