مخلوط حکومت بہترین طریقے سے چل رہی ہےجب تک صدر زرداری ہیں کوئی اختلاف نہیں،گورنر پنجاب

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کا دورہ چین پاکستان کو طاقتور بنانے کیلئے ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دینے کے لیے دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ پہلگام فالس فلیگ آج دنیا بھر میں جھوٹا ثابت ہو گیا ہے، حکومت اب معیشت بہتر اور مہنگائی ختم کرے۔
انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کا دورہ چین پاکستان کو طاقتور بنانے کیلئے ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اللہ نے عزت دی ہے، ایسی عزت پاکستان کو اس سے پہلے کبھی نہیں ملی، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ روزانہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہیں۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ مخلوط حکومت بہترین طریقے سے چل رہی ہےجب تک صدر زرداری ہیں کوئی اختلاف نہیں، سب ایک پیج پر ہیں۔



