پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100انڈیکس ایک لاکھ73ہزار150پوائنٹس پرپہنچ گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی دیکھی گئی۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1424 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 150 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 71 ہزار 545 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 73 ہزار 171 کی بلند سطح تک بھی گیا۔کاروبار کے پہلے سیشن میں بازار میں 26 کروڑ شیئرز کے سودے 17.25 ارب روپے میں طے ہوئے۔واضح رہے کہ پیر کے روز عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 725 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button