ننکانہ صاحب:پولیس کابڑا کریک ڈاؤن،2منشیات فروش گرفتار،4کلو سے زائد منشیات برآمد

ننکانہ صاحب(رضوان سلطان/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے )پولیس ضلع ننکانہ صاحب منشیات فروشوں کے خلاف پرعزم وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت پولیس تھانہ مانگٹانوالا کی چوکی موڑکھنڈا نے دو منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضہ سے چار کلو سے زائد 4420 گرام منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے ہیں ۔۔



