سری لنکا پریمیئر لیگ: پاکستان کے دو مزید کرکٹرز کی انٹری، شاہین آفریدی دستبردار

لاہور+کولمبو (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) سری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں پاکستان کے دو مزید کرکٹرز نے معاہدے کر لیے ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے نوجوان بلے باز خواجہ نافع نے جافنا کنگز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ انہیں افغانستان کے اوپنر ابراہیم زدران کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب قومی آل راؤنڈر افتخار احمد دمبولا سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں افغان فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ادھر کینڈی رائلز نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

ایل پی ایل انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق شاہین آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت سے ایل پی ایل میں پاکستانی شائقین کی دلچسپی مزید بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ خواجہ نافع اور افتخار احمد سے اپنی اپنی ٹیموں کو بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button