مراکش سے 60 ہزار غیر قانونی تارکین وطن اسپین میں داخل،34افراد جاں بحق

میڈرڈ(جانوڈاٹ پی کے)مراکش سے تقریباً 60 ہزار غیر قانونی تارکین وطن سرحد عبور کرکے اسپین میں داخل ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مراکش سے  غیر قانونی تارکین وطن نے  اسپین کے شہر سیوٹا میں غیرقانونی داخلے کی کوشش کی اور تقریباً 60 ہزا افراد سندر اور زمینی راستے سے سیوٹا میں داخل ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ہسپانوی حکام کا بتانا ہے کہ تارکین وطن کے سیوٹا میں غیرقانونی داخلے کی کوشش کے دوران واقعات میں اب تک 34 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سیوٹا میں جو کچھ ہوا وہ اسپین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی تھا، انسانی اسمگلنگ کے گروہ اسپین کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کرکے غیرقانونی ہجرت کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیوٹا میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کی وطن واپسی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے اوراس سلسلے میں تعاون پر مراکشی حکام کےشکر گزار ہیں۔

واضح رہے اسپین کے شہر سیوٹا اور میلیلا افریقہ اور یورپی یونین کے درمیان واحد زمینی سرحدی علاقے ہیں، جہاں تارکینِ وطن کی جانب سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتےہیں۔

مزید خبریں

Back to top button