جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو بڑی پیشکش، جنگ باضابطہ طور پر ختم کرنے کی تجویز


سیئول(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ طور پر ختم کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کی پیشکش کردی۔
خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے عملی اقدامات پر مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو دھمکانے کی خواہش ترک کریں اور جنگ کا خاتمہ کریں۔
جنوبی کوریا نے سرحدی کشیدگی کم کرنے اور کسی بھی ممکنہ فوجی تصادم سے بچنے کے لیے مربوط سکیورٹی نظام قائم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔ سیئول نے شمالی کوریا کے جوہری عزائم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات پر بات چیت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ اپنی ملاقات کی ایک یادگار تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔