انسٹاگرام کی دوستی محبت میں بدل گئی، رومانیہ کی مونیکا پاکستانی ذیشان کی دلہن بن گئیں

پنڈی بھٹیاں (جانوڈاٹ پی کے) سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت اور پھر شادی میں بدل گئی، رومانیہ کی رہائشی مونیکا پاکستانی نوجوان ذیشان حیدر کی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں اور دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ذیشان حیدر کی انسٹاگرام پر رومانیہ کی مونیکا سے دوستی ہوئی، جو وقت گزرنے کے ساتھ محبت میں بدل گئی۔ مونیکا نے ذیشان سے ملاقات کے لیے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان پہنچنے کے بعد دونوں نے شادی کرلی اور مونیکا نے پاکستان میں ہی رہائش اختیار کرلی۔ یہ جوڑا گاؤں کے علاوہ لاہور میں بھی وقت گزارتا ہے اور خوشگوار زندگی گزار رہا ہے۔

مونیکا کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان، پاکستانی کھانوں، ثقافت اور اپنے شوہر سے بے حد محبت ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں انہیں بہت پیار اور اپنائیت ملی جبکہ یہاں کے لوگ بھی انہیں بے حد اچھے لگتے ہیں۔

سٹی نیوز نیٹ ورک ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافی مناظر علی سے خصوصی گفتگو میں ذیشان حیدر اور مونیکا حیدر نے اپنی محبت، شادی اور پاکستان میں زندگی کے حوالے سے دلچسپ تفصیلات بھی شیئر کیں۔

مزید خبریں

Back to top button