سندھ کے مختلف اضلاع میں پولنگ، ابتدائی غیر سرکاری نتائج موصول

سکھر (بیورورپورٹ) سندھ کے مختلف اضلاع میں ہونے والی پولنگ کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق متعدد حلقوں میں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے میں آئے۔ سکھر، سانگھڑ، کندھ کوٹ، نوشہرو فیروز، نوابشاہ اور گمبٹ سمیت دیگر علاقوں میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج سامنے آئے ہیں۔سکھر کے میرپور ماتھیلو پولنگ اسٹیشن سے موصولہ نتائج کے مطابق کل 1359 ووٹ کاسٹ کیے گئے، جن میں سے محمد ہاشم لغاری نے 782 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل ممتاز جروار نے 544 ووٹ حاصل کیے اور ناکام رہے۔سانگھڑ میں سخت مقابلے کے بعد الطاف جونیجو نے 668 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ننڈ کمار نے 658 ووٹ حاصل کیے اور معمولی فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کندھ کوٹ سے موصولہ نتائج کے مطابق عبدالغنی بجارانی نے 818 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے حریف احمد رضا نے 692 ووٹ حاصل کیے۔نوشہرو فیروز پولنگ اسٹیشن کے ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عبدالستار لہراِنی نے 233 ووٹ حاصل کیے، الطاف ہیسپانی نے 7 ووٹ، جبکہ نثار ملاح کو 80 ووٹ ملے۔نوابشاہ سے موصولہ نتائج کے مطابق ضیاء الحسن لنجار 181 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، ان کے مد مقابل کریم بخش رند نے 123 ووٹ اور علی رضا چنا نے 13 ووٹ حاصل کیے۔گمبٹ کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ووٹنگ میں کئی امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ قربان ملاڻو نے 162 ووٹ، جمال ناصر 65، راشد خان 4، شفقت رحیم 138، شمس الدین کوبھڑ 49، رزاق مہر 168، شاهد راجپوت 80، جعفر شاہ 115، یاسر عرفات 145، عبدالستار لہراِنی 169، نثار ملاح 72، کے بی 108، اور ضیاء الحسن لنجار نے 134 ووٹ حاصل کیے۔اسی طرح سکھر ضلع کے پولنگ اسٹیشن نمبر 3 کے نتائج کے مطابق قربان ملاڻو 249 ووٹ لے کر آگے رہے، عبدالرزاق مہر نے 233 ووٹ، عبدالستار لہراِنی 220، شفقت رحیم 206، ضیاء الحسن لنجار 176، یاسر عرفات 142، جعفر شاہ 162، کے بی رند 111، جمال ناصر 70، شاهد میمن 34 اور شمس کوبھڑ نے 22 ووٹ حاصل کیے۔انتخابی ذرائع کے مطابق حتمی نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button