سندھ کے 13 سرکاری محکموں میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) سندھ حکومت نے صوبے کے 13 محکموں میں پانچ سے 15 گریڈ کی خالی آسامیوں پر نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
نئی بھرتیوں کیلئے ملازمت کے خواہش مند آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کے انٹرویو اگلے ماہ پانچ اگست سے لئے جائیں گے جس کا آغاز حیدر آباد ڈویژن سے کیا جائے گا۔
نئی بھرتیوں کیلئے ڈویژن کی سطح پر ملازمت کے خواہشمند امیدواروں سے زبانی انٹرویو لئے جائیں گے،پانچ اگست 2026سے 25 اگست 2026 تک انٹرویو لیئے جائیں گے۔
نئی بھرتیاں محکمہ توانائی، مویشی و ماہی گیری ،اوقاف، زکوٰۃ ،عشر و مذہبی اموراور کالج تعلیم میں کی جائیں گی،محکمہ ورکس اینڈ سروسز ،بورڈ آف ریونیو ،ٹرانسپورٹ ،ماس ٹرانزٹ اورکھیل و نوجوانان امور میں بھی نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔
محکمہ زراعت قیمت ورسد، محنت و افرادی قوت ،اینٹی کرپشن ،ثقافت و سیاحت اور وومن ڈویلپمنٹ بھی نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔



