40سالہ سکندر رضا کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تاریخی کارنامہ، افغانستان کے خلاف 56 گیندوں پر ناقابلِ شکست سنچری

شارجہ (جانو ڈاٹ پی کے)زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے افغانستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے محض 56 گیندوں پر ناقابلِ شکست 106 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

40 سالہ آل راؤنڈر کی یہ شاندار اننگز زمبابوے کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکی، تاہم انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وہ 40 سال سے زائد عمر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ جبرالٹر کے ایک بیٹر کے پاس تھا، جنہوں نے بلغاریہ کے خلاف 39 سال اور 272 دن کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری اسکور کی تھی۔

سکندر رضا کی اس اننگز نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ کرکٹ میں عمر محض ایک عدد ہے اور غیر معمولی صلاحیت، محنت اور مستقل مزاجی سے کسی بھی عمر میں نئے ریکارڈ قائم کیے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button