امریکی افواج نے بحر ہند میں پابندیوں کی زد میں آئے جہاز کو روک لیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے تصدیق کی ہے کہ امریکی افواج نے بحر ہند میں پابندیوں کی زد میں آنے والے بغیر پرچم جہاز کو روک لیا۔رپورٹ کے مطابق رات گئے کی گئی کارروائی میں ایم ٹی ڈاوینا نامی جہاز کو روک کر اس کی جانچ پڑتال کی۔رپورٹ کے مطابق یہ جہاز امریکی پابندیوں کی زد میں تھا اور کسی بھی ریاستی پرچم کے تحت رجسٹرڈ نہیں تھا۔پینٹاگون نے کارروائی کو امریکی انڈوپیسیفک کمانڈ کی جانب سے سمندری نگرانی اور پابندیوں کے نفاذ کے سلسلے کی کڑی قرار دیا ہے۔ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ہم غیر قانونی نیٹ ورکس کو توڑنے اور ایران کی مالی اور تجارتی معاونت فراہم کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button