شکارپور میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، دولہا دلہن سمیت 25 زخمی

شکارپور (جانوڈاٹ پی کے\ ویب ڈیسک) میان جوگوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں کی بس ٹائی راڈ ٹوٹنے سے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعے میں دولہا اور دلہن سمیت 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس بلوچستان کے شہر اوستہ محمد سے میر پور برڑو جارہی تھی کہ میان جو گوٹھ کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔



