وزیرآباد:علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی کا 2 اگست کو پُرامن احتجاج کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی نے 2 اگست کو لاہور میں ہونے والے پُرامن احتجاج کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران علامہ اشتیاق حسین کاظمی نے وزیرآباد میں ضلعی صدر مولانا ولادت علی رضوی، صوبائی مشیر مولانا عابد حسین نقوی اور محرم علی سے ملاقات کی جبکہ کیلاسکے میں علامہ سبطین حیدر سبزواری اور تحصیل صدر علی پور چٹھہ ارشاد حسین آرائیں سے بھی  ملاقاتیں کیں ان ملاقاتوں میں 2 اگست کے پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی اور اس صدائے احتجاج کو نچلی سطح تک پھیلانے کی اپیل کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button