شیخ زید ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 10 منٹ میں قابو پا لیا گیا

رحیم یار خان(جانوڈاٹ پی کے) شیخ زید ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کے اندر اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم بروقت ریسکیو کارروائی کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
ڈاکٹرز کے مطابق آپریشن تھیٹر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں صرف 2 منٹ میں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 10 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر موجود ہیں جبکہ آتشزدگی کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



