شیخ رشید نے ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحالی کیلئے درخواست دے دی

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنی رکنیت کی بحالی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ زندگی کا ایک ایسا کام جو انہیں بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا، اب انجام دے رہے ہیں۔ ان کے بقول انہیں بار کی رکنیت تقریباً 50 سال قبل حاصل کر لینی چاہیے تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سینئر قانون دان سردار رازق کے چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحالی کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر ان کی رکنیت بحال ہو جاتی ہے تو وہ بار کی سیاست میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ صرف وکالت کریں گے اور سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھ کر قانونی پریکٹس جاری رکھیں گے۔

سیاسی و قانونی حلقوں کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے بار رکنیت کی بحالی کی درخواست ان کی عملی وکالت میں ممکنہ واپسی کا اہم اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button