شیخ رشیدکانیاحیران کن دھماکہ،شہبازحکومت کوبڑےچیلنج کاسامنا!

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے شدید افواہیں اور سنسنی خیز بحران پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث 5 جون کو پیش کیا جانے والا بجٹ اب چند روز کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے 15 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس ہدف کی کڑی شرط اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کے مطالبے پر وفاق اور صوبوں کے درمیان شدید ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ اس سنگین صورتحال میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی کمیٹی اور ن لیگ کے درمیان ہونے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں، کیونکہ صوبے اپنے ترقیاتی بجٹ اور این ایف سی فارمولے پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ وی لاگ میں سندھ کے اغوا ہونے والے ریٹائرڈ ایکسائز ڈائریکٹر سید میمن کی بلوچستان سے عدم بازیابی پر سندھ بھر میں جاری شدید احتجاج پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جنہیں مبینہ طور پر بی ایل اے نے اغوا کر رکھا ہے۔ مزید برآں، سوشل میڈیا پر شیخ رشید کی بلاول بھٹو کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کے دعووں کو سراسر جھوٹ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ شیخ رشید نے 50 سال بعد اپنا بار لائسنس بحال کروا لیا ہے اور اب وہ سیاست کے بجائے عملی وکالت کریں گے۔




