وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، جس کے دوران ملک میں سکیورٹی کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔



