فاطمہ ثناء کا بگ بیش لیگ سے معاہدہ، دوسری پاکستانی ویمن کرکٹر بن گئیں

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا ویمنز بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہوگیا، پرتھ اسکارچرز نے انہیں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔
فاطمہ ثناء پہلی مرتبہ ویمنز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ وہ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار کے بعد بگ بیش لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی ویمن کرکٹر بن جائیں گی۔
فاطمہ ثناء اس سال دی ہنڈرڈ اور کینیڈا سپر 60 ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بھی بنی ہیں۔
ویمنز بگ بیش لیگ کا نیا سیزن 29 اکتوبر سے شروع ہوگا، جس میں فاطمہ ثناء پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کریں گی۔



