وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد پیش کی، جبکہ بلاول بھٹو نے بھی وزیراعظم کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں عید کی مبارکباد دی۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطے کے دوران باہمی تعاون اور قومی معاملات پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔



