سہیل آفریدی پہلے وزیراعلیٰ بن کر دکھائیں، سیاسی ایجنڈے کے ترجمان نہ بنیں، شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، لیکن وزیراعلیٰ کو صوبہ چلانے کے بجائے بانی پی ٹی آئی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سہیل آفریدی پہلے وزیراعلیٰ بن کر دکھائیں اور بانی پی ٹی آئی کے سیاسی ایجنڈے کے ترجمان نہ بنیں۔ ان کے مطابق حلف برداری سے اب تک سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کے مشن پر کام کر رہے ہیں۔

سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کے بجائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو صوبے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جواب دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سقوطِ ڈھاکہ جیسے تاریخی سانحے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کرنا تاریخ، شہدا اور پوری قوم کی توہین ہے۔

مزید خبریں

Back to top button