بشریٰ بی بی نے ڈیل کر لی؟ علیمہ خان کا غصے میں پارہ ہائی!

​اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)۔ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سیون میں بیرسٹر گوہر کے گھر پر ہونے والی انتہائی خفیہ ملاقات کی اندرونی کہانی نے اڈیالہ جیل سے لے کر پارٹی صفوں تک زلزلہ برپا کر دیا ہے، جس کا اصل محور اب بشریٰ بی بی اور علیمہ خان بن چکی ہیں۔ سنسنی خیز ذرائع کے مطابق اس ڈیل کے تانے بانے بشریٰ بی بی کی جیل میں طویل قید اور ان کے مستقبل سے جڑے ہوئے ہیں، جس کے تحت وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان پسِ پردہ اہم معاملات طے پائے ہیں۔ اس خفیہ سودے بازی کا سب سے بڑا ثبوت اس وقت سامنے آیا جب ڈیل کے نتیجے میں روایتی دنوں سے ہٹ کر جمعہ کے روز بشریٰ بی بی کی ان کی صاحبزادیوں سے خصوصی اور طویل ملاقات کروائی گئی، جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے مقتدرہ کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کو یکسر روک دیا گیا ہے۔ تاہم، اس بڑی ڈیل اور بشریٰ بی بی سے جڑے معاملات کی تفصیلات جیسے ہی مارکیٹ میں لیک ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان شدید غصے میں آگئیں اور انہوں نے نند بھابھی کی روایتی خلیج کو واضح کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور بہنوں کو اس پورے عمل سے جان بوجھ کر لاعلم اور دور رکھا گیا ہے۔ اندرونی کہانی کے مطابق علیمہ خان کا غصہ اس بات پر بھی ہے کہ جہاں بشریٰ بی بی کے لیے خصوصی رعایتیں حاصل کی جا رہی ہیں، وہیں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے لیے ملاقاتوں پر محسن نقوی نے کوئی حتمی کمٹمنٹ نہیں کی۔ دوسری طرف، چونگی نمبر 26 پر جب سہیل آفریدی کے روٹ کو تبدیل کر کے روکا گیا تو بیرسٹر گوہر نے گاڑی میں جا کر علیمہ خان اور وزیراعلیٰ کو محسن نقوی کا یہی سخت ترین پیغام پہنچایا کہ اگر بشریٰ بی بی اور جیل معاملات پر طے شدہ خفیہ لائن سے ہٹنے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس تمام تر صورتحال نے پی ٹی آئی میں اقتدار اور اثر و رسوخ کی ایک نئی جنگ چھیڑ دی ہے جہاں فیملی ایک دوسرے پر بانی پی ٹی آئی کے نام پر فوائد سمیٹنے کے الزامات لگا رہی ہے۔ نند اور بھابھی کے مابین اس شدید انتشار اور بشریٰ بی بی ڈیل کی مکمل سنسنی خیز اندرونی کہانی جاننے کے لیے سینیئر صحافی شکیل ملک کا یہ تفصیلی وی لاگ مکمل دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button