وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل عاصم منیرکاامریکاایران تکنیکی مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈجانے کا امکان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد  مفاہمتی  یادداشت کے تحت  سوئٹزر لینڈ  میں ہونے والے  امریکا  ایران تکنیکی مذاکرات  میں  وزیراعظم  شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے بھی شامل ہونےکا  امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے  آج  رات  زیورخ کیلئے روانہ ہونےکا امکان ہے۔

خیال رہے کہ امریکی نمائندے وٹکوف اور جیرڈکشنر  پہلے ہی سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں جب کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی آج سوئٹزرلینڈ روانگی متوقع ہے۔

دوسری جانب   ایران کا مذاکراتی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگیا ہے۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار علی باقری، ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات 21 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے۔ سوئٹزرلینڈکے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والے مذاکرات میں امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے نمائندے شریک ہوں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد فالو اپ کے طور پر تکنیکی سطح کے مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان ثالث کے طور پر مذاکراتی عمل کو سہولت فراہم کرتا رہےگا، پاکستان کا مقصد اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے مفاہمت کو آگے بڑھانا ہے، پاکستان امن عمل میں ثالثی کےکردار کو جاری رکھےگا۔

مزید خبریں

Back to top button