ایران میں 10 سال سزا کاٹنے کے بعد امریکی شہری وطن واپس پہنچ گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں 10 سال قید کی سزا کاٹنے کے بعد امریکی شہری واپس امریکہ پہنچ گیا۔

امریکی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شاہاب دلیلی کو 2016ء میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنے والد کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے، انہیں ایران کے دشمن ملک کے ساتھ تعاون کے الزام میں قید کیا گیا تھا تاہم انہوں نے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔

انسانی حقوق کارکنوں کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہاب دلیلی جو ایرانی اور امریکی دونوں ملکوں کی شہریت رکھتے ہیں تہران کی اوین جیل میں قید تھے اور اب 10 سال کی سزا مکمل کرنے کے بعد رہا ہو کر امریکہ واپس پہنچ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button