گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی گئی،اپنی مرضی کا رزلٹ حاصل کیا گیا،علامہ راجا ناصرعباس

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگادیا۔

ایک بیان میں راجا ناصر عباس نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کی گئی، اپنی مرضی کا رزلٹ حاصل کیا گیا، عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکا ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر انتہائی حساس ریاست ہے، دشمن چاہتے ہیں کہ اس حساس علاقے میں کشیدگی ہو۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر ہمیں تشویش ہے اور ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ہوا، کشمیر کی صورتحال کا اثر پاکستان اور خطے پر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button