بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 5 ڈرون تباہ

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی اور پانچ ڈرون مار گرائے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم سکیورٹی چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے پانچوں ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button