رکن اسمبلی سید علی شاہ شیرازی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں، سینیئر صحافی عبداللطیف میمن کی عیادت

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\ جانوڈاٹ پی کے)شیرازی ہاؤس مکلی پر قومی اسمبلی کے رکن، فوڈ سیکیورٹی کے سابق وفاقی وزیر مملکت سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ٹھٹھہ اور سجاول کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین اور سماجی شخصیات کی جانب سے بڑی تعداد میں ملاقاتوں کا سلسلا جاری

ملاقات کرنے والوں میں معروف عالمِ دین مرحوم مفتی عبدالرحمان کے فرزند حافظ عطا الرحمان میمن، ماما ایاز سونی منڈی، معظم علی عابدانی، اکرم خشخ اور سید منور علی شاہ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفود نے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، عوامی مشکلات اور ترقیاتی معاملات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اس دوران ٹھٹھہ شہر کی مختلف برادریوں کی جانب سے سید ایاز علی شاہ شیرازی کو اپنے محلوں اور علاقوں کے دورے کی دعوتیں بھی دی گئیں، جس پر انہوں نے عوام سے قریبی روابط برقرار رکھنے اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب سید ایاز علی شاہ شیرازی ٹھٹھہ کے سینئر صحافی اور پریس کلب ٹھٹھہ کے بانی رکن عبداللطیف میمن اور سینیئر صحافی اور سماجی کارکن جاوید لطیف میمن کے گھر پہنچ سینیئر صحافی عبداللطیف میمن سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جبکہ سینیئر صحافی جاوید لطیف میمن کے ساتھ ٹھٹھہ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلا خیال کیا

مزید خبریں

Back to top button