سرگودھا: عدالت نے منشیات فروش کو 20 سال سزا سنا دی

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)پولیس کی شاندار کارکردگی کے باعث منشیات فروشی میں ملوث مجرم کو سخت سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے الزام ثابت ہونے پر ملزم ذوالفقار کو 20 سال قیدِ مشقت اور 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

پولیس کے مطابق مقدمہ 1530/25 میں پولیس نے ٹھوس شواہد اکٹھے کرتے ہوئے نہایت مؤثر تفتیش اور پیروی کی، جس کے نتیجے میں معاشرے کے اس ناسور کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مجرم ذوالفقار منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتا تھا اور اسے بھاری مقدار میں منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ مؤثر پیروی اور ٹھوس ثبوت عدالت میں پیش کیے گئے، جس پر عدالت نے سخت سزا سناتے ہوئے واضح کیا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button