پاکستان کیخلاف سازشوں میں اسرائیل ملوث ہے، پروفیسر سمیع الاریان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)استنبول یونیورسٹی کے پروفیسر سمیع الاریان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جو سازشیں ہو رہی ہیں، اس میں اسرائیل ملوث ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں استنبول یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فار اسلام اینڈ گلوبل افیئرز کے ڈائریکٹر سمیع الاریان نے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر نظر ہے، پاکستان کو اسرائیل سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

سمیع الاریان نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف جو سازشیں ہوررہی ہیں اس میں اسرائیل ملوث ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان، ترکیے اور ایران کو ایک مشترکہ سیکیورٹی اتحاد بنانا چاہیے تاکہ وہ اپنی عوام کی حفاظت خود کرسکیں۔

مزید خبریں

Back to top button