سلمان خان کے 42 سال پرانے قریبی دوست چل بسے،اداکار غم سے نڈھال

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنے دیرینہ دوست سشیل کمار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس میں مبتلا ہیں۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنے مرحوم دوست کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے سشیل کمار کو زندگی بھر مثبت سوچ، خوش مزاجی اور حوصلے کی علامت قرار دیا۔

سلمان خان کے مطابق ان کے دوست ہمیشہ مشکل حالات میں بھی مسکراتے رہتے تھے اور کہتے تھے کہ “سب ٹھیک ہو جائے گا”۔

انہوں نے لکھا کہ سشیل کمار نے زندگی بھر ایک مضبوط انسان کی طرح گزارا اور موت کا سامنا بھی ایک ہیوی ویٹ چیمپئن کی طرح کیا۔

اداکار نے مزید کہا کہ وہ روایتی تعزیتی الفاظ کے بجائے اپنے دوست کو ایک زندہ دل اور مکمل شخصیت کے طور پر یاد رکھنا چاہتے ہیں، نہ کہ صرف ایک یاد کے طور پر۔

سوشل میڈیا پر سلمان خان کا یہ جذباتی پیغام مداحوں کی جانب سے بھی بڑی تعداد میں شیئر اور سراہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button