سجاول میں معرکہ حق کی سالگرہ پر ریلی

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔پریس کلب سے پبلک پارک تک ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت محکمہ تعلیم کے افسران سید نیاز شاھ ، معشوق خواجا ، طفیل ٹیمڑو شاد رزاق میمن اور سول سوسائیٹی نے کی۔ریلی میں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔مقررین نے پاک فوج کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔



