ٹرمپ کو مجھ میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟ شاید ان کا دل مجھ پر آ گیا ہے، لندن کے میئر صادق خان کا طنزیہ جواب


لندن (جانو ڈاٹ پی کے) لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ صدر ٹرمپ کے ذہن میں ان کے لیے اتنی جگہ کیوں موجود ہے۔
ایک بیان میں صادق خان نے کہا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ امریکی صدر ان میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شاید ڈونلڈ ٹرمپ کا ان پر دل آ گیا ہے۔
لندن کے میئر نے کہا کہ ممکن ہے اس کی وجہ یہ ہو کہ وہ ایک ترقی پسند، کثیرالثقافتی، آزاد خیال اور کامیاب شہر کے میئر ہیں، جس کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہے۔
صادق خان نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے لندن کو بہترین شہر کے اعزاز "لی کوان یو” سے نوازا گیا، اور شاید یہی کامیابی صدر ٹرمپ کو ناگوار گزری ہو۔