روسی چیف آف جنرل اسٹاف کا یوکرین کے مشرقی محاذ کا دورہ، جنگی کارروائیوں کا جائزہ

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روسی چیف آف جنرل اسٹاف ویلری گیراسیموف نے یوکرین کے مشرقی محاذ پر تعینات روسی فوجیوں سے ملاقات کی اور جنگی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق روسی آرمی چیف نے ’’ویسٹ‘‘ فوجی گروپ کے یونٹس کی جانب سے انجام دیے جانے والے جنگی مشنز کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی میں دوبارہ شدت دیکھی جا رہی ہے۔ روسی افواج مشرقی یوکرین، خصوصاً ڈونیسک کے علاقوں میں دباؤ بڑھا رہی ہیں، جبکہ یوکرینی فورسز بھی مختلف محاذوں پر جوابی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع نے گیراسیموف کے دورے کی درست جگہ اور وقت کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ تاہم ان کی محاذ پر موجودگی کو روسی کمان کی جانب سے جاری فوجی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button