روس نے ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات پر پابندی میں توسیع کر دی

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روس نے ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات پر پابندی میں توسیع کردی۔

روسی حکومت کا کہنا ہے کہ روسی ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات پر اگلے سال کی 31 جنوری تک پابندی ہوگی۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے 8 سے 31 جولائی تک ڈیزل کی برآمدات پر پابندی لگائی گئی تھی، روس پیٹرول اور جیٹ فیول کی برآمدات پر بھی پابندی لگا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس نے آئل ریفائنریز پر یوکرینی حملوں کے بعد ملک میں ایندھن کی کمی اور بڑھتی قیمتوں کے باعث ڈیزل اور پیٹرول برآمدات پر پابندی لگائی ہے۔

روسی آئل ریفائنریز پر یوکرینی حملوں کے بعد روس کو ایندھن کی کمی اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button