روس کے مغربی علاقے تامبوف میں یوکرین کا ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روس کے مغربی علاقے تامبوف میں یوکرینی ڈرون حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی حکام کے مطابق یوکرینی حملوں کے باعث لاجسٹکس سینٹر پر کام کرنے والے 7 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر تامبوف میں یوکرینی ڈرون حملے کی ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس میں حملے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگنے اور آسمان پر کالے دھویں کے بادل واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایک ویڈیو میں حملے کے بعد عوام کو محفوظ مقام پر منتقل ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

میئر ماسکو کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات یوکرین نے ماسکو ریجن کی جانب 370 سے زائد ڈرونز سے حملہ کیا، بیشتر یوکرینی ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔

مزید خبریں

Back to top button