صدر پوٹن اور بحرین کے شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران بحران کے جلد سیاسی حل پر زور

کریملن (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ایران سے متعلق جاری بحران کے جلد سیاسی اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، ایران بحران اور خطے کی سکیورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق صدر پوٹن اور بحرین کے شاہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران بحران کا حل صرف سیاسی اور سفارتی ذرائع سے ممکن ہے جبکہ خطے کے تمام ممالک کے مفادات کا احترام یقینی بنایا جانا چاہیے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام کے قیام کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری ہی مؤثر راستہ ہیں۔

ٹیلیفونک گفتگو میں روس اور بحرین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، مالیات، ثقافت اور انسانی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button