آٹے کے بعد روٹی بھی مہنگی،شہری تلملااٹھے

لاہور( جانوڈاٹ پی کے)آٹے کی قیمتیں بڑھنے کے آفٹر شاکس سامنے آگئے اورروٹی کی قیمتیں بھی شوٹ کرگئیں۔
لاہور میں روٹی 17 سے 20 روپے میں فروخت کی جارہی ہے ، گندم کی قیمت اوپن ہونے سے فی من آٹا 800 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔
عوام روٹی کی قیمت میں اضافے پر تلملا اٹھے اوران کاکہناہے کہ مالی حالات پہلے ہی خراب ہیں ،اب روٹی کھانے سے بھی گئے۔
شہریوں کاکہناہے کہ دیہاڑی دار طبقہ پریشان ہے کیونکہ کام ملتا نہیں اورروٹی مہنگی کرتے جارہے ہیں۔



