راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند،اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)راول ڈیم میں مون سون بارشوں کے باعث پانی کی سطح بلند ہوگئی، ضلعی انتظامیہ نے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751 اعشاریہ 40 فٹ تک پہنچ گئی، جس کے باعث پانی کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم کے اسپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے، اس دوران ریسکیو 1122، پولیس او ر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسپل ویز کھولنے سے قبل تمام متعلقہ ادارے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید خبریں

Back to top button