صوبوں کی بحث بے معنی ہے،نتیجہ پارلیمنٹ میں معاملہ آنے پر نکلے گا،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن کی زیرنگرانی حلقہ بندی ہو رہی ہے یا ہو چکی ہے، الیکشن کی تیاری ہے، وزیراعظم نے ایک کمیٹی بنائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہر صوبے کی سینیٹ میں 11 سیٹیں ہیں،اسلام آباد کی نہیں ہوں گی، تجویزدی گئی ہے اسلام آباد کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کہیں تو اُس کا میئر کہہ  سکتے ہیں،تجویزدی گئی ہے کہ اسلام آباد کو صوبہ کہیں تو اس کا وزیراعلیٰ کہہ سکتے ہیں،

یہ اتنا معمولی معاملہ نہیں کہ کسی فورم پر تقریر ہو اور صوبہ بن جائے،  صوبوں کے حوالے سے کابینہ ارکان کی اپنی رائے ہے، صوبوں یا انتظامی یونٹس پر ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہو گا، اجلاس کے بعد پارٹی جو بیان جاری کرے گی وہ جماعت کی پالیسی ہو گی،

کابینہ میں جوفیصلہ ہو گا وہ حکومت کی پالیسی ہو گی، میں تسلیم نہیں کرتا کہ نظام تباہ ہو گیا، وزیراعظم سمجھتے ہیں نظام تباہ ہو گیا تو اُن کو سسٹم سے باہرآجانا چاہیے، وزیراعظم نہیں سمجھتے کہ نظام تباہ ہو گیا، قومی اسمبلی میں کوئی بل یا قرار داد زیر تجویز ہو تو اُن کاحق ہے کہ خبردار کریں۔

اکنامک فورم میں بات ہوئی،اکنامک فورم کو خبردارکریں،قومی اسمبلی کو کیوں کر رہے ہیں، جب قومی اسمبلی میں کوئی چیزہےہی نہیں تو کیوں خبردار کر رہے ہیں، محسن نقوی نے کہا صوبے بنوانے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، عوام چاہتے ہیں تو صوبے بنیں  گے۔

عوام چاہیں گے تو کون صوبے بنانے سے روک سکتا ہے؟ پارلیمنٹ منظوری نہ دے تو ریفرنڈم نہیں ہو سکتا، محسن نقوی قومی اسمبلی،سینیٹ یا کابینہ میں بات کریں گے تو انہیں بتاؤں گا، صوبوں یا انتظامی یونٹس کا معاملہ پارلیمنٹ میں آجائے گا تو اس پر بات کر لیں گے۔

اکنامک فورم سے صوبوں کی بحث شروع ہوئی،اس میں کوئی سیاسی جماعت نہیں تھی، سیمینارمیں 2درجن بھر مقررین تھے،اس میں کوئی صوبوں سے تھا؟ پارٹی نے ابھی صوبوں پر فیصلہ نہیں کیا،میں اپنی ذاتی رائے کیوں دوں؟ صوبوں کیلئے اپنی ذاتی رائے پارٹی میں دوں گا۔

صوبوں پر ن لیگ کی جورائےہوگی وہی ہماری ہو گی،صوبوں پر جتنی بحث ہو رہی ہےیہ بے معنی،بے کار اور بے فائدہ ہے، کسی فورم،کسی سیمینارمیں تقریروں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، نتیجہ اُس وقت نکلے گا جب صوبوں کی بحث پارلیمنٹ میں آئے گی، جن لوگوں نے رائے دی ہے وہ پھنسے ہوئے ہیں۔

صوبوں کی بحث صحیح جگہ جائے گی تو ن لیگ اور دیگر جماعتیں رائے دیں گی،نوازشریف نے کہا صوبوں پر پارٹی اجلاس بلائیں گے،ایک رائے قائم کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button