کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیرکے معصوم لوگوں کو شیلڈ بناکرگھناؤنا کھیل کھیلنا چاہتی ہے،رانا ثنااللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں جولوگ احتجاج کررہے ہیں وہ اُن ہی مجاہدین کی طرح ہیں جنہیں ماضی میں ہم نے تربیت دی تھی اور وہ ہمارے گلے پڑگئے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آزادکشمیر میں جولوگ احتجاج کررہے ہیں یہ اسی طرح کی تنظیموں کے لوگ ہیں، ان کے پاس اسلحہ ہے، انکا کوئی سیاسی مطالبہ نہیں ہے۔

رانا ثنا نے کہا مظاہرین  لوگوں کو شیلڈ بناکر کھیل کھیلنا چاہتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جو ایکشن لیا یا ایکشن لیں گے، اسکے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button