رانا ثنااللہ نے بینظيرانکم سپورٹ پروگرام کو“بھکاری بنانے کا نظام”قرار دیدیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مسلم لیگ ن کےرہنما اوروزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی اموررانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ بینظير انکم سپورٹ پروگرام کا لوگوں کو بھکاری بنانے کےعلاوہ کوئی مصرف نہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حد تک وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ اس پروگرام کا ڈیٹا درست نہیں، اس میں بہت زیادہ کرپشن ہے، اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا،اس سے کہاں غربت ختم ہوئی ہے؟
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کسی صوبے نے اسے جاری رکھنا ہے تو رکھےلیکن ہمیں پنجاب میں اس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آرہا۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں تحریک انصاف سسٹم سے آؤٹ ہے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نےکہاکہ سب جانتے ہیں کہ رات کا اندھیرا ہوگا تورزلٹ کیا ہوگا، ہمارے لیے الیکشن مہم حرام ہے جب کہ ن لیگ کے لیےریڈ کارپٹ بچھا دیا جاتا ہے۔



