کل سے بارشوں کا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ مغربی ہواؤں کا سسٹم کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم سے 6 جولائی کے دوران لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ کئی مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔
ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔



